FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

عمران خان کا پمز میں طبی معائنہ اور آنکھوں کا فالو اپ ٹریٹمنٹ، جسمانی حالت تسلی بخش قرار

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔

پمز اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے رات گئے طبی معائنےکےلیے پمزاسپتال اسلام آباد منتقل کیاگیا۔

اعلامیے کے مطابق عمران خان کا طبی معائنہ اور آنکھوں کا فالو اَپ ٹریٹمنٹ کیا گیا جہاں ان کے طبی اشاریے معمول کے مطابق پائےگئے جب کہ بانی پی ٹی آئی کی عمومی جسمانی حالت بھی تسلی بخش اور مستحکم قرار دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ماہر امراض چشم کی ہدایت پربانی پی ٹی آئی کوآنکھ میں اینٹی وی ای جی ایف انجکشن لگایاگیا، انجکشن لگانے کا عمل شعبہ امراض چشم کی ٹیم نے مکمل کیا۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ طبی معائنے کے بعد عمران خان کو واپس جیل منتقل کردیا گیا۔

Read Previous

امریکی ایوان نمائندگان میں وزیر جنگ کیخلاف مواخذے کی قرارداد مسترد

Read Next

ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں سمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular