FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

ملک میں سوال پوچھنے پر پابندیاں، فکر و اظہار پر پہرے بٹھا دیے گئے ہیں،خواجہ سعد رفیق

لاہور (فرنٹیئر نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کے مجبور کی آواز سننا پڑے گی، مسائل حل کرنا پڑیں گے۔

یوم اقبال سے متعلق تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی بات کریں تو پھر عام آدمی کی بات کرنی پڑے گی اور پھر اس کا فیصلہ بھی ماننا پڑے گا۔ملک میں کشمکش، دہشت گردی اور تناؤ ہے، ہم منافقت اور ڈپلومیسی سے کام لیتے ہیں۔سوال کریں، سچ کو سچ اور غلط کو غلط کہیں، پاکستان کے مجبور کی آواز سننا پڑے گی اور مسائل حل کرنا پڑیں گے۔

انہوں نے کہا ک پاکستانی قیادت کو اقبال کے افکار و نظریات کو سمجھنے اور اپنانے کی زیادہ ضرورت ہے۔پاکستان کے تمام اسٹیک ہولڈرز، سیاست دانوں، اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ اور صحافیوں کو میثاقِ پاکستان کرنا ہوگا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا ملک میں سوال پوچھنے پر پابندیاں ہیں، فکر و اظہار پر پہرے بٹھا دیے گئے ہیں۔ پاکستان کئی دہائیوں تک آمریتوں کے زیرِ اثر رہا، اقبال کے افکار پر کب حقیقی معنوں میں عمل کیا گیا؟ ہم اصولوں پر سمجھوتے کرتے ہیں، اسی لیے مسلسل ایک ہی دائرے میں گھوم رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جمہوریت میں عام آدمی کے فیصلے کو بھی تسلیم کرنا ہوگا۔سوال یہ ہے کہ کیا آج ہماری قوم کے میرِ کارواں کی نگاہ واقعی بلند ہے؟ملک کی ایلیٹ کلاس گزشتہ آٹھ دہائیوں سے وسائل پر قابض اور ملک کو لوٹ رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو نصیحتیں کرنے کے بجائے انہیں عملی طور پر آگے بڑھنے کے مواقع دینا ہوں گے۔ پاکستان کو شہرِ خاموشاں بنایا جا رہا ہے، جہاں اختلافِ رائے اور سوال اٹھانے کی گنجائش ختم ہوتی جا رہی ہے۔

 

Read Previous

نیب نے سابق وفاقی وزیر اسعد محمود کو دوسرا طلبی نوٹس جاری کردیا

Read Next

اینکر پرسن ربیعہ احسن مبینہ قتل کیس، ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular