کلر کہار(فرنٹیئر نیوز) لاہور سے اسلام آباد جانے والے ٹریلر کے بریک فیل ہونے کے باعث موٹروے پر حادثہ پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹریلر الٹنے کے بعد اس میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
موٹروے پولیس بیٹ 7 کلر کہار کے ہیڈ کانسٹیبل شہزاد، کانسٹیبل ذیشان، سولین وہاب علی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔حادثے کے بعد موٹروے پولیس کے جوانوں کی بروقت امدادی کارروائی قابلِ تحسین ہے۔
