FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

اینکر پرسن ربیعہ احسن مبینہ قتل کیس، ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

راولپنڈی(فرنٹیئرنیوز)راولپنڈی میں مبینہ قتل ہونے والی ٹی وی اینکر پرسن ربیعہ احسن کے شوہر احسن طاہر کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دوران تفتیش ملزم کے بیانات میں تضاد سامنے آنے پر اس کا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا جو بدھ کو لاہور میں ہو گا جبکہ رپورٹ ہفتے کو ملنے کی توقع ہے۔

دو روز قبل ربیعہ احسن کی لاش راولپنڈی اڈیالہ روڈ پر گلشن آباد میں گھر کے اندر سے ملی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے ان کے شوہر کے خلاف مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔ پولیس نے ملزم احسن طاہر سے 30 بور پستول بھی برآمد کیا، جس کا وہ لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہیں کر سکے۔

دوسری جانب ملزم کو آج ایک روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر راولپنڈی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے ملزم کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے چار روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو 13 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر مکمل تفتیشی رپورٹ اور پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی طلب کرلی۔ ملزم کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔پولیس نے سماعت کے بعد ملزم کو دوبارہ اپنی تحویل میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق احسن طاہر نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے مذاق میں مقامی ساختہ پستول ربیعہ کی طرف کر کے اس کا چیمبر لوڈ کیا، جس کے بعد گولی چل گئی جو ربیعہ کی گردن میں لگی۔ واقعے کے وقت گھر کا ملازم بھی کمرے میں موجود تھا، جبکہ فائرنگ سے قبل میاں بیوی کے درمیان کسی جھگڑے کی اطلاع نہیں ملی۔

 

Read Previous

ملک میں سوال پوچھنے پر پابندیاں، فکر و اظہار پر پہرے بٹھا دیے گئے ہیں،خواجہ سعد رفیق

Read Next

قیام امن میں افواج کا کلیدی کردار ہے، وزیراعظم شہباز شریف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular