FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

نیب نے سابق وفاقی وزیر اسعد محمود کو دوسرا طلبی نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)جمعیت علما اسلام کے سربراہ فضل الرحمان کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر اسعد محمود کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے طلبی کا دوسرا نوٹس جاری کردیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نیب راولپنڈی میں پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ (PPOD) کے افسران و اہلکاروں اور دیگر کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کے الزامات پر انکوائری جاری ہے۔ سابق وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز اسد محمود کو بطور وزیر اپنے دورِ وزارت (2022-2023) میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر نیب نے طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے نیب کی جانب سے اسعد محمود کو 10 نومبر 2026 کا نوٹس جاری کیا گیا تھا اور انہیں ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے اور وکیل کے ذریعے تحریری جواب بھجوا دیا۔

نیب حکام نے اسعد محمود کا تحریری جواب غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں 13 نومبر جمعے کی صبح 11 بجے ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

نیب کے نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ اسعد محمود کی عدم پیشی کی صورت میں قومی احتساب آرڈیننس 1999 کی دفعہ 31 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

Read Previous

حکومت کے ساتھ مذاکرات میں عوامی ریلیف پر اتفاق ہوا ، لیاقت بلوچ

Read Next

ملک میں سوال پوچھنے پر پابندیاں، فکر و اظہار پر پہرے بٹھا دیے گئے ہیں،خواجہ سعد رفیق

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular