FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

شہبازشریف کی نوازشریف سے ملاقات، سیاسی و معاشی ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور(فرنٹیئرنیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی عمرہ میں پارٹی سربراہ میاں نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی جاتی امرا میں پارٹی صدر نواز شریف سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں وزیراعظم نے نواز شریف کو ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔

اس موقع پرنوازشریف نےہدایت کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام تک پہنچایا جائے،مہنگائی پر قابو پانا ہی عوام کو ریلیف دینے کا اصل طریقہ ہے۔

نوازشریف نےکہاکہ ایسی پالیسیاں بنائی جائیں جن سےروزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں کم رہیں۔ مسلم لیگ ن کا خاصہ ہے کہ ہمیشہ ایسی پالیسیاں بناتی ہے جن کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچے۔

 

Read Previous

پاکستان میں بھی نئے انتظامی یونٹس بنائے جانے چاہئیں، خواجہ آصف

Read Next

وزیراعلیٰ پنجاب نے وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم کو ہٹا دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular