FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

اسحاق ڈار کی تاجک صدر سے ملاقات، علاقائی اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور

دوشنبے: نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی تاجکستان کےصدرامام علی رحمان سےملاقات ہوئی،ملاقات میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت علاقائی اقتصادی تعاون، روابط اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ پر زور دیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی تاجکستان کے صدرامام علی رحمان سے ملاقات ہوئی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے حکومتی وفود کے سربراہان کے ہمراہ ملاقات میں شرکت کی۔
تاجک صدر نے وفود کے سربراہان کا خیرمقدم کیا، ملاقات میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت علاقائی اقتصادی تعاون مضبوط بنانے اور علاقائی روابط، استحکام اورمشترکہ خوشحالی کے لیے تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

یہ اجلاس تاجکستان کے وزیراعظم قاہر رسول زادہ کی دعوت پر ہو رہا ہے، اس اجلاس میں چین، روس، بھارت اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے اعظم اور اعلیٰ سطحی وفود شریک ہیں، ایران کے سینیئر نائب صدر ڈاکٹر محمد رضا عارف بھی شریک ہیں۔

اجلاس کے دوران رکن ممالک کے مابین اقتصادی تعاون، تجارت، اور علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی جارہی ہے۔

Read Previous

محسن نقوی کی قطری وزیر داخلہ سے ملاقات ، سکیورٹی پارٹنرشپ بڑھانے پر اتفاق

Read Next

اسلام آباد: جی سکس اور ایچ نائن ہفتہ وار بازار فی الحال نہیں کھل سکیں گے، درخواست مسترد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular