FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

راجن پور میں خوفناک حادثہ، مسافر بس الٹنے سے 9 افراد جاں بحق، 36 زخمی

راجن پور: انڈس ہائی وے پر بنگلہ ہدایت کے قریب مسافر بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے میں 9 مسافر جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 36 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس کراچی سے ڈیرہ غازی خان جا رہی تھی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو منتقل کرنے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ معمولی زخمی ہونے والوں کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔

Read Previous

میرے ساتھ ناانصافی کا ازالہ ہونے تک آگے بڑھنے کو تیار نہیں، پارٹی جرگہ کرے تو قیادت کے لیے تیار ہوں، شیر افضل مروت

Read Next

ملتان میں یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم مقابلے میں ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular