کرپشن اوربدعنوانی کیخلاف زیرو ٹالرنس، کسی کو عوام کا پیسہ کھانے نہیں دوں گی: وزیر اعلیٰ مریم نواز

لاہور(فرنٹیئرنیوز) کرپشن اوربدعنوانی کیخلاف زیرو ٹالرنس، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر کرپشن کی نشاندہی اور کارروائی کے لیے خصوصی خفیہ سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ کرپشن و بدعنوانی کیخلاف عوام کی شکایات کیلئے ہیلپ لائن1350فعال کر دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے خفیہ سیل کی رپورٹ براہ راست پیش کرکے گرفتاریاں شروع کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کرپشن کیخلاف کارروائیوں کی ذاتی نگرانی کابھی فیصلہ کیا ہے، ہر منصوبے کے معیار اور اخراجات کا آزادانہ جائزہ لازمی قراردیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کرپشن کی شکایات پر مقررہ مدت میں کارروائی یقینی بنانے کا حکم دیااور کہا کہ جہاں کہیں کرپشن ہو، رشوت مانگی جائے یا اختیارات کا ناجائز استعمال ہو، عوام فوری اطلاع دیں۔ ہر شکایت پر کارروائی ہو گی اور شکایت کنندہ کا نام مکمل طور پر خفیہ رکھا جائیگا۔ عوام کی ایک اطلاع کرپشن اور رشوت خوری کے پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کر سکتی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ لوٹی ہوئی رقم کی مکمل ریکوری تک کارروائی ختم نہیں ہو گی۔ کرپشن صرف پیسے کی چوری نہیں، یہ عوام کے حق اور اعتماد کی چوری ہے۔جو ہاتھ عوام کے پیسے کی طرف بڑھے گا، وہ ہاتھ روکا جائے گا۔ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے لیے جدید مانیٹرنگ نظام بروئے کار لایا جائے گا۔ عوام کا اعتماد ہی اس حکومت کا سب سے بڑا اثاثہ ہے، اس پر آنچ نہیں آنے دوں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے وسیع پیمانے پر فنڈز جاری کئے گئے ایک ایک پائی شفاف طریقے سے خرچ نہ ہوئی تو کسی کو معافی نہیں ملے گی۔ جو اچھا کام کرے گا اسکی حوصلہ افزائی کے لئے سی ایم میرٹ بیج ہے اور جو کرپشن کرے گا وہ قانون کے کٹہرے میں ہوگا۔ عوام کا پیسہ خورد برد کرنے والا ہر شخص سلاخوں کے پیچھے ہوگا۔ عوام کا پیسہ صرف عوام پر خرچ ہوگا کسی کو عوام کا پیسہ کھانے نہیں دوں گی۔کرپشن کے مقدمات میں عہدہ تعلق یا سفارش کسی کو نہیں بچا سکے گی۔

Read Previous

عمران خان کیلئے سب کچھ کیا، پارٹی نے پھر بھی تنقید اور الزامات کے سوا کیا دیا؟شیر افضل مروت کا شکوہ

Read Next

حکومتی وفد کی حافظ نعیم سے ملاقات، جماعت اسلامی کامطالبات پورے ہونے تک دھرنے جاری رکھنے کا اعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular