عمران خان کیلئے سب کچھ کیا، پارٹی نے پھر بھی تنقید اور الزامات کے سوا کیا دیا؟شیر افضل مروت کا شکوہ

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)پی ٹی آئی رکن پارلیمنٹ شیر افضل خان مروت کا کہنا ہےعمران خان نے مجھے ٹکٹ دیا ہے، میں عمران خان کا ہی ممبر ہوں اور عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا 9 مئی کے بعد میں نے ملک بھر میں 80 کے قریب جلسے، جلوس اور کنونشن کیے۔ ہر جلسے اور جلوس میں 8 سے 9 گاڑیاں میری اپنی ہوتی تھیں اور تمام اخراجات میں نے خود برداشت کیے۔

میرا گھر گرایا گیا، مجھے بھاری نقصانات برداشت کرنا پڑے، لیکن کسی نے ایک روپے کی بھی مدد نہیں کی۔ افسوس تو یہ ہے کہ مدد کرنے کے بجائے مجھ پر الزامات لگائے گئے اور بہتان تراشی کی گئی۔ میں نے یہ سب کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ اپنے نظریے اور عمران خان کے لیے کیا۔

شیر افضل خان مروت نے مزید کہا تحریک چندے سے نہیں، جدوجہد ، قربانی اور محنت سے چلتی ہے۔ 9 مئی کے بعد ملک بھر میں 70 سے 80 کے قریب جلسے، جلوس، ریلیاں اور کنونشنز کیے گئے، جن میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ کسی ایک جلسے یا جلوس کے لیے پارٹی کی جانب سے ورکرز کو چندہ نہیں دیا گیا۔

اس کے باوجود عمران خان کی محبت اور نظریے کے لیے ہر ورکر اپنے ہاتھ میں جھنڈا اٹھا کر خود آیا، اپنی گاڑی لایا، اپنے کھانے پینے کا انتظام کیا اور تمام اخراجات اپنی جیب سے برداشت کیے۔ یہ تحریک کسی چندے کی محتاج نہیں، یہ عوام کی اپنی جدوجہد، قربانی اور محنت سے زندہ ہے۔

Read Previous

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسابقتی نظام کی جانب منتقل کرنے پر اتفاق، اطلاق کب سے ہوگا؟

Read Next

کرپشن اوربدعنوانی کیخلاف زیرو ٹالرنس، کسی کو عوام کا پیسہ کھانے نہیں دوں گی: وزیر اعلیٰ مریم نواز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular