FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

پختونخوا حکومت کا بڑا اقدام، 6 سال سے زیرِ التوا منصوبہ 10 روز میں مکمل

پشاور(فرنٹیئرنیوز) خیبرپختونخوا کی نئی صوبائی حکومت نے پی ٹی آئی کا سالوں سے زیرالتوا منصوبہ 10 روز میں مکمل کروادیا۔

خیبرپختونخوا حکومتی ذرائع کے مطابق مردان کی بخشالی روڈ چھ سال سے تاخیرکا شکارتھی، جسے نئی صوبائی حکومت نے صرف 10 دن میں پایۂ تکمیل تک پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے سیاسی نعروں کے بجائے عملی اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ضروری ہے، تاہم بخشالی روڈ کی تکمیل خیبرپختونخوا کی نئی صوبائی حکومت کی عوامی سہولیات کی فراہمی پرمرکوزتوجہ کی عکاس ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ بخشالی روڈ کی تکمیل سے عوام کو سفری سہولت میسرآئیں گی جبکہ شہریوں کی جانب سے منصوبے کی بروقت تکمیل کو سراہا جا رہا ہے۔

Read Previous

لاہور آج پھر فضائی آلودگی میں دنیا بھرمیں پہلے نمبر پہنچ گیا

Read Next

کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular