FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے الزامات مسترد کر دیئے

اسلام آباد (فرنٹیئر نیوز)پاکستان نے طالبان اور ان کے حامی دہشتگرد گروہوں کے خلاف لڑنے کے لیے افغانوں کو مسلح کرنے سے متعلق زلمے خلیل زاد کے الزامات کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔

 

امریکا کیلئے افغانستان کے سابق خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے ایک روز قبل الزام لگایا تھا کہ اسلام آباد سابق افغان اہلکاروں کو طالبان حکومت کے خلاف لڑنے کے لیے مسلح کر رہا ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پار دہشتگردی، مسلح گروہوں کی موجودگی اور سکیورٹی کارروائیوں پر اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں۔

 

وزارت اطلاعات و نشریات نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد دعوے محض قیاس آرائیوں پر مبنی بیانیے کو دہرانے کے مترادف ہیں۔ ان کا مقصد ذاتی ایجنڈے کے تحت دہشتگردی کی حمایت کرنے والی طالبان حکومت کو سہارا دینا ہے

Read Previous

خیبر پختونخوا؛ نیب حرکت میں آگیا، سہیل آفریدی ریڈار پر، سابق وزرا کا ریکارڈ طلب

Read Next

پنشن کوئی خیرات، رعایت یا عطیہ نہیں بلکہ ملازم کا قانونی اور آئینی حق ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular