نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)اسلام آباد پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاون جاری۔ سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت 19 جرائم پیشہ عناصر گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لئے موثر کریک ڈاون جاری ہے۔
اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 698 گرام آئس،2,270 گرام چرس ، 20 بوتلیں شراب ،ایک گن اور مختلف بور کے سات عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران پانچ مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لا ئی گئی۔
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ اسلام آباد پولیس کی “No to Weapon”مہم کے تحت غیر قانونی اسلحہ،اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف بھر پور کارروائیاں کرنے،سابقہ ریکارڈ یافتہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے گزارش کی کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار”15-پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے۔
اسلام آباد پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز۔
دوسری جانب سرچ آپریشنز کے دوران 217 افراد، 120 گھروں، 23 دکانیں،پانچ ہوٹل ،59 موٹر سائیکلوں اور 34 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے چار مشکوک افراد، 34 موٹر سائیکلوں اور 16 گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے۔سرچ آپریشنز کے دوران 217 افراد، 120 گھروں، 23 دکانیں،پانچ ہوٹل ،59 موٹر سائیکلوں اور 34 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے چار مشکوک افراد، 34 موٹر سائیکلوں اور 16 گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آبادقاضی علی رضا کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار”15-پر فوری اطلاع دیں۔
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کا تھانہ شالیمار اور کیپیٹل پٹرول یونٹ ہیڈکوارٹرز کا دورہ۔
دریں اثنا تھانہ شالیمار اور کیپیٹل پٹرول یونٹ کے تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا ، افسران کو تعمیراتی کا م کو مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے تھانہ شالیمار اور کیپیٹل پٹرول یونٹ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، انہوں نے جاری تعمیراتی کام اور منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے متعلقہ افسران سے تعمیراتی منصوبے کے مختلف مراحل، معیارِ تعمیر، پیش رفت اور مقررہ ٹائم لائن کے حوالے سے بریفنگ لی۔ انہوں نے تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے اور تعمیراتی کام کے ہر مرحلے کی باقاعدہ نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں کسی قسم کی غیرضروری تاخیر یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام امور کو مربوط منصوبہ بندی کے تحت بروقت مکمل کیا جائے، تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور منصوبے کی تکمیل کے دوران تمام تکنیکی اور حفاظتی تقاضوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے مزید کہا کہ کیپیٹل پٹرول یونٹ اسلام آباد پولیس کا ایک اہم آپریشنل یونٹ ہے، جو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، شاہراہوں پر موثر گشت، فوری رسپانس اور جرائم کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونٹ کے جدید ہیڈکوارٹرز کی بروقت تکمیل سے اس کی آپریشنل استعدادِ کار میں مزید اضافہ ہوگا اور عوام کو مزید موثر، بروقت اور معیاری پولیس خدمات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔دورے کے اختتام پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق جلد از جلد مکمل کیا جائے، کام کے معیار پر خصوصی توجہ دی جائے اور منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس جدید انفراسٹرکچر، موثر پولیسنگ اور عوام دوست اقدامات کے ذریعے شہریوں کو بہترین سکیورٹی اور پولیس خدمات کی فراہمی کے لیے مسلسل کوشاں ہے
