نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
لاہور(فرنٹیئرنیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوہاٹ میں پولیس لائنز میں خود کش حملے کی پرزور مذمت کی ہے-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے بم دھماکے میں شہید پولیس اہلکاروں او رشہریوں کوخراج عقیدت پیش کیااورغمزدہ خاندانوں کے لیے اظہار ہمدردی بھی کیا- وزیراعلیٰ مریم نوازنے بم دھماکے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی-
قبل ازیں اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہنگو اور شمالی وزیرستان میں کارروائیوں کے دوران 10 خوارج ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے –
وزیراعلیٰ مریم نواز نے خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے لئے خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہارِ تعزیت کیاہے –
