FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

مصر میں دو ٹرینوں کے تصادم سے سات افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

قاہرہ(فرنٹیئرنیوز)مصر کے شہر جیزہ کے قریب دو ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

بی بی سی کے مطابق مصری ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جیزہ اور قاہرہ سے جنوب کی جانب جانے والی دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے باعث کئی بوگیاں پٹری سے اتر کر قریبی ڈھلوان میں جا گریں۔

حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں جبکہ جائے وقوعہ سے سامنے آنے والی تصاویر میں لوگوں کو الٹی ہوئی بوگیوں میں زخمی مسافروں کو تلاش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ انھوں نے متعلقہ ریاستی اداروں کو حادثے کے اسباب کی تحقیقات اور غفلت کے مرتکب افراد کے تعین کی ہدایت کر دی ہے۔

Read Previous

آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے سے تیل کی سمگلنگ مکمل طور پر روک دی: ایرانی پاسداران انقلاب کا دعویٰ

Read Next

محمد علی درانی کا صوبہ بہاولپور کیلئے مہم شروع کرنے کا اعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular