FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

لوئر دیر میں خسرہ کی وباء پھوٹ پڑی، 5 بچے جاں بحق،متعدد ہسپتالوں میں زیر علاج

لوئر دیر(فرنٹیئرنیوز) لوئر دیر کے 2 علاقوں میں خسرہ کی وباء پھوٹ پڑی، جس سے 5 بچے جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق لوئر دیر کے دور افتادہ علاقوں غوڑاہ بانڈہ اور خوڑ بانڈہ میں خسرہ کی وباء پھوٹ پڑی ہے جس کے نتیجے میں 5 بچے جاں بحق جبکہ کئی دیگر متاثر ہوئے ہیں۔

خسرہ سے متاثرہ متعدد بچے علاج کی غرض سے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ حکام کے مطابق تشویشناک صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیمیں ہائی الرٹ پر ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر دیر لوئر بشارت احمد اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا اور بچوں کی وفات پر سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی۔

حکام نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں ویکسینیشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔ متاثرہ خاندانوں کو طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے میں تعاون کریں تاکہ وباءپر قابو پایا جا سکے۔

Read Previous

پنشن کوئی خیرات، رعایت یا عطیہ نہیں بلکہ ملازم کا قانونی اور آئینی حق ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ

Read Next

ڈویلپمنٹ سے متعلق معلومات عوام کا حق ہے، مریم نواز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular