عوام کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔۔تیل کی قیمت میں 30 سے 32 روپے کمی۔۔۔اعلان ہو گیا

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے عوام کے لیے ریلیف کا کہا ہے جس کے بعد تیل کی قیمت میں 30 سے 32 روپے کمی ہو جائے گی۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کے اندر جو گنجائش دی جاسکتی تھی اس پر عمل کی کوشش کی گئی۔ مشکل وقت ضرور ختم ہو گا، جو گنجائش ہوگی پوری طرح سے عوام کو سہولت کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو ڈیزل استعمال کیا جاتا ہے وہ ہم اپنی ریفائنری میں ریفائن کر کے اپنی کمپنیوں کو دیتے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت پر ہماری ورچوئلی دو تین بیٹھکیں ریفانریز کے ساتھ ہوئیں۔ اور انہوں نے حکومت کی درخواست کو قبول کر لیا ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیر اعظم نے عوام کے لیے بڑے ریلیف کا کہا ہے اور ڈیزل کی قیمتوں میں چند لمحوں بعد اوگرا 30 سے 32 روپے کی کمی کرے گا۔ حکومت سے مشکل ماحول سے کنارا کشی کے لیے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے کراچی ٹیم کے ساتھ ریفائریز کے پاس جاؤں گا، اور کروڈ آئل کی اپگریڈیشن کی کوشش کریں گے۔ جبکہ دوست ممالک سے خام تیل کو کیسے محفوظ کر سکتے ہیں اس پر بھی کام کریں گے۔ تھوڑا سا تحمل رکھیں، تکلیف کا احساس ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم نے آج آئل ریفائنریز کے ساتھ مذاکرات کی ہدایت کی تھی۔ اور اوگرا کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی اعلان کچھ دیر میں ہو گا۔ خطے میں جنگ کے باعث دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے مشکل ترین حالات میں عوام کو سبسڈی دی۔ انہیں عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔

Read Previous

پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں ۔۔ وزیراعظم نے ایکشن لے لیا ۔۔ اہم ہدایات جاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular