لاہور ( فرنٹیئر نیوز) وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت بے یقینی کی صورتِ حال کا شکار ہے۔ عالمی تنازعات کے اثرات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر پڑ سکتے ہیں۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود معاشی بہتری کا سفر جاری ہے
، سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ معاشی ترقی کے عمل میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے
۔ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں
۔وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی سرمایہ کار پاکستان سے آگے دیگر منڈیوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان کے بانڈز میں یورپ اور امریکہ کے سرمایہ کاروں کی بھی دلچسپی ہے۔ عالمی معیشت بے یقینی کی صورتِ حال کا شکار ہے۔ عالمی تنازعات کے اثرات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر پڑ سکتے ہیں۔
