شادی کی تقریب پر امریکی بمباری کا انتقام لیا جائے گا: ایران کا اعلان

تہران(فرنٹیئرنیوز)ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ جنگی جرائم میں ملوث ہے، شادی تقریب پر بمباری کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیریک میں شادی کی تقریب پر امریکی حملے میں 4 افراد شہید ، 70 زخمی ہوئے جبکہ 7 کی حالت نازک ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی فوج اور حکام جرم تسلیم کرنے سے انکاری ہیں، شادی کی تقریب پر امریکی بمباری کا انتقام لیا جائے گا، امریکی دعویٰ مضحکہ خیز ہے کہ ایرانی شہریوں پرحملہ نہیں کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکی رہنماؤں نے معافی کے بجائے جھوٹ بولنے کا راستہ اختیار کیا۔

Read Previous

ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا اسرائیل کا مرکزی ہدف، مقصد حاصل ہونے کے قریب ہے: نیتن یاہو

Read Next

ایران کے خلاف میرا جنگ کا فیصلہ درست تھا، ٹرمپ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular