FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

سپریم کورٹ نے پنجاب پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیئے

Supreme Court of Pakistan building in Islamabad during proceedings on NAB bail jurisdiction cases

The Supreme Court is examining whether pending NAB bail applications should remain under its jurisdiction or be transferred to the Federal Constitutional Court.

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)سپریم کورٹ نے چیک باؤنس کیس میں پنجاب پولیس کی کارکردگی پر بڑا سوال اٹھا دیا۔ جسٹس ملک شہزاد نے ریمارکس دیئے ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ نے ملزم کی ضمانت مسترد کی تھی تو اسے گرفتار کیوں نہ کیا گیا؟ اور بغیر ضمانت کے ملزم سپریم کورٹ تک کیسے پہنچ گیا؟

سپریم کورٹ میں ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران جسٹس ملک شہزاد نے پنجاب پولیس کے اہلکار کو مخاطب کرکے کہا ایسی کارکردگی پر تو آپ کو آئی جی بنانے کی سفارش کی جانی چاہئے۔

جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیئے معمول ہے کہ پنجاب پولیس ضمانت خارج ہونے پر بھی ملزم کو نہیں پکڑتی۔ قتل جیسے مقدمات میں ضمانت خارج ہونے پر بھی گرفتار نہیں کیا جاتا۔

جسٹس ملک شہزاد نے درخواست گزار کے وکیل سے پوچھا کہ آپ خود کیس واپس لیں گے یا ہم میرٹ پر خارج کریں؟ جس کے بعد ملزم نے پولیس کے سامنے سرنڈر کردیا اور ملزم کے وکیل نے درخواست ضمانت واپس لے لی ۔ ملزم کے سرنڈر کرنے پر عدالت نے درخواست ضمانت نمٹا دی۔

Read Previous

کوٹ ادو: 3 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا سبزی فروش گرفتار

Read Next

سی پیک نے پاک چین معیشتوں کو جوڑا، انفارمیشن کوریڈور عوام کو قریب لائے گا: عطا تارڑ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular