نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
کراچی(فرنٹیئرنیوز) پاکستان اور عالمی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی و مقامی منڈیوں میں مسلسل پانچویں روز بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونا 11300 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 54 ہزار 036 روپے پرآگیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 9688 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 89 ہزار 262 روپے پرآگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 270 روپے گرکر 6 ہزار 859 روپے پرآگئی ہے۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 113 ڈالر گر کر 4315 ڈالر پر آ گیا ہے۔
