سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمرجاویدباجوہ بیرون ملک چلے گئے

راولپنڈی(فرنٹیئرنیوز)سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمرجاوید باجوہ علاج کے لیے بیرون ملک چلے گئے۔قمر جاوید باجوہ 3ہفتےسی ایم ایچ میں زیرعلاج رہے،انہیں سر اور کمرمیں چوٹ آئی تھی۔

فیملی ذرائع کے مطابق سابق آرمی چیف قمر باجوہ نے یو اے ای میں اپنا طبی معائنہ کرایا،دبئی میں ڈاکٹرز نے قمر جاوید باجوہ کاتفصیلی طبی معائنہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قمر جاوید باجوہ کی طبیعت بہتر ہے، کچھ ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں، چیک اپ اورڈاکٹروں کی ہدایات کےبعد قمر باجوہ واپسی کافیصلہ کریں گے۔

قمر جاوید باجوہ کچھ دن متحدہ عرب امارات میں بیٹے کے پاس قیام کریں گے، جنرل ریٹائرڈ قمر باجوہ ساڑھےچار ماہ قبل گھرمیں وضو کےدوران گر گئے تھے۔یاد رہے رواں سال فروری میں پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے پاک فوج کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے زیرِ علاج ہونے کی تصدیق کی تھی۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو اپنی رہائش گاہ پر گرنے کی وجہ سے چوٹ آئی ہے اور وہ سی ایم ایچ میں زیر علاج ہیں۔اس سے قبل مختلف ملکی اور غیر ملکی نشریاتی اداروں نے خاندانی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ پاک فوج کے سابق سربراہ قمر جاوید باجوہ اپنے گھر میں گر کر زخمی ہوگئے ہیں۔

Read Previous

مشہور پاکستانی شخصیات کی اے آئی سے نازیبا ویڈیوز بنانے والا بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑا گیا

Read Next

اسلام مکھاشیو نے یو ایف سی کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular