حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز) پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے

جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 380 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 409 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا ہے، جس سے شہریوں کے سفری اخراجات میں اضافے کے ساتھ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اثر پڑنے کا امکان ہے۔نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 380 روپے سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 409 روپے سے زائد ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چھٹی مرتبہ اضافہ کردیا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تازہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں اور دیگر متعلقہ عوامل کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

Read Previous

وزیراعظم کی بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت

Read Next

سعودی عرب کے 3 شہروں پر حوثیوں کے میزائل حملے، 13 افراد زخمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular