نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
لاہور(فرنٹیئرنیوز)پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی والدہ عشرت اظہر نے اپنے خاندان کے ساتھ ہونے والی سنگین ناانصافی پر چیف جسٹس آف پاکستان سے فوری مداخلت کا مطالبہ کر دیا۔
اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نےکہا گزشتہ 12 روز سے ہمیں حماد اظہر کی حالت کے بارے میں کچھ معلوم نہیں اور پنجاب پولیس کی جانب سے وکیل کو بھی موکل سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، جو قانونی اور آئینی حقوق کی کھلی ورزی ہے۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں رجوع کرنے کے باوجود کیس کی سماعت چھ روز بعد مقرر کی گئی، جس سے تشویش مزید بڑھ گئی ہے۔
چیف جسٹس سے التجا کی ہے کہ وہ حماد اظہر کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں اور خاندان کو آئین کے تحت فوری رسائی اور انصاف فراہم کریں۔
