اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہےکہ تجاوزات کا خاتمہ ایک اچھا اقدام ہے لیکن اس سے پہلے یہ بھی ضروری ہے کہ جن سرکاری افسران اور اداروں نے ان تجاوزات کی اجازت دی، انہیں بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا تجاوزات کے خاتمے کی آڑ میں سیاسی انتقام لینا انتہائی قابلِ مذمت عمل ہے۔
