نئی دہلی (فرنٹیئر نیوز)بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
۔36 سالہ بھارتی فاسٹ بولر نےسوشل میڈیا پرجذباتی پیغام جاری کرتےہوئےٹیسٹ فارمیٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا۔محمد شامی نے 2013 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کو لکتہ ٹیسٹ سے اپنےکیریئر کا آغاز کیا تھا،
آخری ٹیسٹ جون 2023 میں آسٹریلیا کے خلاف اوول کے میدان میں کھیلا، اپنے 10 سالہ ٹیسٹ کیریئر میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 64 میچز کھیلے اور 229 وکٹیں حاصل کیں
۔ محمدشامی کاکہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ انکے لیے محض ایک فارمیٹ نہیں بلکہ زندگی کا انتہائی خاص حصہ رہی ہے،اس سفر میں ملنے والی ہر وکٹ، مشکلات، انجریز اور کم بیک نے انہیں بہت کچھ سکھایا۔
