FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

بلوچستان ،سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 5 ڈرون مار گرائے

خاران(فرنٹیئرنیوز)بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے بروقت مؤثر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے حملے کے خلاف موثر اور فوری کارروائی کرتے ہوئے 5ڈرون مارگرائے۔

فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ضلع خاران کے علاقے البٹ میں قائم چیک پوسٹ کو کم درجے کے ڈرونزسے نشانہ بنانے کی کوشش کی، بروقت ردِعمل میں پانچوں ڈرون ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیئے گئے، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

سکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

Read Previous

مکہ مکرمہ کی جانب حوثیوں کا ڈرون تباہ کردیا، سعودی اتحادی فوج کا دعویٰ

Read Next

پی ایس ایل 12، ٹیموں اور اسکواڈز کے حوالے سے اہم فیصلے ہوگئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular