امریکا کا ایران کے 5 آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ

واشنگٹن(فرنٹیئرنیوز)امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے ایران کے خام تیل لے جانے والے 5 بحری جہاز تباہ کردیے۔
سینٹکام کے مطابق ایرانی آئل ٹینکرز کے خلاف کارروائی پاسداران انقلاب کی جانب سے دو روز کے دوران امریکی جنگی بحری جہاز کو دو مرتبہ بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کے بعد کی گئی۔
امریکی کمانڈ کا کہنا ہے کہ امریکی جنگی بحری جہاز نے ایرانی میزائل حملوں کی کوششوں کو کامیابی سے ناکام بنایا اور واقعے میں کسی امریکی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے امریکی جنگی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تو اسے اپنے آئل ٹینکرز سے محروم ہونا پڑے گا۔
امریکی فوج کے مطابق ایرانی ٹینکرز کے خلاف کارروائی امریکی بحری جہازوں پر ہونے والے حالیہ حملوں کا جواب ہے۔
دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اردن میں امریکی اہداف کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ نے اردن میں موجود امریکی ایئربیس پر مبینہ میزائل حملے کے حوالے سے فوری طور پر کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

Read Previous

ایران نے اردن میں امریکی اہداف پر میزائلوں کی بارش کر دی

Read Next

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشت گرد ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular