امریکا میں مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران سے جنگ ختم ہوجائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن(فرنٹیئرنیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مڈ ٹرم انتخابات کے بعد ایران سے جنگ ختم ہوجائے گی اور تیل کی قیمتیں تیزی سے گر جائیں گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیلاس روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران کے ساتھ کسی معاہدے کے خواہاں نہیں تاہم مذاکرات کا امکان موجود ہے، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول امریکا کے پاس ہے، ایرانی بحریہ کے 9 جہاز تباہ کردیئے، ایران کے محاصرے کے نتائج اچھے آرہے ہیں۔
امریکی صدر کا مزید کہنا ہے کہ پیوٹن یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے معاہدہ چاہتے ہیں، مغربی کنارے پر عائد پابندیوں کے معاملے پر اسرائیل سے بات کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے پیوٹن معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، روسی صدر پیوٹن کے ساتھ اچھی گفتگو ہوئی، امریکی صدر نے پیوٹن کے ساتھ ملاقات کا امکان بھی ظاہر کردیا۔

Read Previous

زیلنسکی کا طیارہ ڈرون کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا، وزیراعظم ناروے

Read Next

صدر مملکت دورہ لندن مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular