عمران خان کو رہا کردیا گیا تو وہ فوجی قیادت سے محاذ آرائی نہیں کریں گے، زلفی بخاری

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی ساتھی نے زلفی بخاری نے کہا ہے کہ جیل میں بند سابق پاکستانی وزیر اعظم کو رہا کیا گیا تو وہ فوج یا فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مخالفت میں سامنے نہیں آئیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ ’فرض کریں کہ اگر عمران خان کو کل رہا کیا گیا تو وہ ایسا کچھ نہیں کریں گے جس سے ملک کو نقصان پہنچے، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ، عسکری قیادت کے ساتھ جھگڑا کریں‘۔
انہوں نے کہا ’آپ اپنی تکلیف پر قابو رکھتے ہیں۔ آپ اپنے درد کو خود برداشت کرتے ہیں، آپ اسے اپنے ملک کی بہتری کے لیے پی جاتے ہیں‘۔
زلفی بخاری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو امید کی نئی کرن قرار دیا اور کہا کہ پی ٹی آئی عدالت کی اس ہدایت کی تعمیل کرے گی کہ اس کے کارکنان اور رہنما اسپتال کے باہر جمع نہ ہوں۔

Read Previous

وزیراعظم کی زیر صدارت گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط

Read Next

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular