نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)روات جی ٹی روڈ پر پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں غیر قانونی طور پر خطرناک ایل پی جی ری فلنگ کا انکشاف، مسافروں کی گاڑی میں موجودگی دوران غیر محفوظ طریقے سے گیس ری فلنگ کی جارہی۔
تفصیلات کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ (ہائی ایس ) گاڑیوں میں ایل پی جی سلینڈروں میں گیس کی غیر قانونی فلنگ کا دھندہ جاری ہے
جبکہ سول ڈیفنس اسلام آباد، ہمک پولیس و دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مبینہ چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہیں ۔
پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں ایل پی جی گیس کی ری فلنگ لچبال ڈومیلی ہوٹل جی ٹی روڈ کے ساتھ قائم راجپوت ایل پی جی گیس ٹریڈرز پر کی جارہی ہے جو کسی بھی سانحہ کا سبب بن سکتی ہے
اس غیر قانونی ری فلنگ اسٹیشن سے ہائی ایس گاڑیوں کے علاؤہ ٹیکسی ڈرائیورز بھی مستفید ہونے لگے،۔
فرنٹیئر نیوز کے مطابق اگر ایسے غیر قانونی اور غیر محفوظ فلنگ اسٹیشنز کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو کوئی بھی بڑا سانحہ رونما ہوسکتا ہے جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے ۔
