پٹرول قیمتوں کی اچھل کود ۔۔۔ حکومت کو پٹرول پمپس بند کرنے کا الٹی میٹم ۔۔

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)حکومت کو مطالبات تسلیم کرنے کے لیے 72 گھنٹے کی مہلت دے دی، بصورت دیگر پیٹرول پمپس کا کاروبار جاری رکھنا ممکن نہ ہونے کا عندیہ دے دیا۔یہ بات پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما ملک خدا بخش نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ تبدیل کرنے کا طریقہ کار کسی صورت قابل قبول نہیں، حکومت کو مجوزہ نظام پر نظرثانی کرنا ہو گی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول پر ڈیلرز کا مارجن بڑھا کر 8 فیصد کیا جائے جبکہ آئل کمپنیوں کی جانب سے عائد مخصوص کوٹے بھی ختم کیے جائیں۔ملک خدا بخش نے کہا کہ ڈیلرز کا صبر جواب دے چکا ہے، ایسوسی ایشن حکومتی حکام سے رابطے میں ہے تاہم ابھی تک کسی حتمی فیصلے پر اتفاق نہیں ہوسکا۔

ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر سے پیٹرول پمپ ڈیلرز نے شرکت کی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر حکومت نے 72 گھنٹوں کے اندر مطالبات تسلیم نہ کیے تو پیٹرول پمپس پر کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنا ممکن نہیں رہے گا۔

ادھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کے مجوزہ طریقہ کار پر پمپ مالکان اور ٹرانسپورٹرز کی جانب سے پہلے ہی تحفظات کا اظہار کیا جاچکا ہے۔

 

Read Previous

کسٹمز بانڈڈ وئیر ہاؤسز میں کسی بھی بے ضابطگی کی گنجائش نہیں: وزیراعظم

Read Next

مال روڈ پر فائرنگ، محمد حسین ہلاک؛ پولیس کا پی ٹی آئی سے تعلق کا دعویٰ، تحریکِ انصاف نے جوڈیشل انکوائری مانگ لی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular