وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات اور آئی جی پنجاب کی ہدایات کے تحت عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے ڈی پی او بھکر کی کھلی کچہری۔

بھکر (فرنٹیئر نیوز)*وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات اور آئی جی پنجاب کی ہدایات کے تحت عوامی مسائل کے فوری حل اور عوام و پولیس کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے سرکل دریا خان میں براہِ راست ملاقات اور کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

 

 

اس موقع پر شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل و شکایات سے ڈی پی او بھکر کو آگاہ کیا۔

 

کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او سرکل دریا خان محمد زراعت خان، سرکل دریا خان کے ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

 

ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے شہریوں کے مسائل توجہ سے سنے اور متعلقہ افسران کو ان کے فوری اور میرٹ پر حل کے احکامات جاری کیے۔

 

ڈی پی او بھکر کا کہنا تھا کہ اس سلسلے کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان باہمی اعتماد اور رابطے کی فضا کو مزید مضبوط بنانا اور شہریوں کے مسائل براہِ راست سن کر ان کے حل کو یقینی بنانا ہے، تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Read Previous

سویڈن، اسکول میں طلبہ پر تلوار سے حملہ ، ایک ہلاک

Read Next

آزاد کشمیر کے 6 انتخابی حلقوں کے نتائج سپریم کورٹ میں چیلنج ، فریقین کو نوٹس جاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular