محسن نقوی کی بیرسٹر گوہر سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)وفاقی وزیر داخِلہ محسن نقوی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر سے والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، پی ٹی آئی چیئرمین نے محسن نقوی کی گھر آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی والدہ کا انتقال 8 اگست کو ہوا تھا، مرحومہ کی تدفین آبائی علاقے میں کی گئی۔

Read Previous

صدر اور وزیراعظم کا ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

Read Next

ای سی سی نے پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن میں اضافے کی منظوری دیدی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular