ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس

واشنگٹن(فرنٹیئر نیوز)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران پر معاشی دباؤ اب امریکا کا مؤثر ترین ہتھیار ہے، امریکا نے ایران کی فوجی اور جوہری صلاحیت کو نقصان پہنچایا، آبنائے ہرمز سے تیل و گیس کی ترسیل جاری رکھنے میں کامیاب رہے۔
جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ ایران کی معیشت پر دباؤ بڑھا ہے، تہران فیصلہ کرے معیشت کا گلا گھٹتا دیکھنا ہے یا مغرب سے تعلقات بہتر کرنے ہیں، ایران کو جوہری صلاحیت دوبارہ بحال کرنے سے روکنا امریکا کا مقصد ہے۔

Read Previous

عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنا اور وہاں رکھنا عدالتی فیصلے کے تحت لازم تھا: بیرسٹر گوہر

Read Next

غزہ میں 94 فیصد آبادی کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ، اقوام متحدہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular