ایران کا امریکی پابندیوں کیخلاف ڈٹ جانے کا اعلان، سفارتکاری اور دفاع کو ناگزیر قرار دے دیا

تہران:ایرانی حکومت نے امریکی پابندیوں اور امریکی و اسرائیلی سازشوں کے خلاف ڈٹ جانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ایران نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ ملکی مفادات، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے سفارت کاری اور دفاع ایک دوسرے کے لیے معاون، مربوط اور لازم و ملزوم ہیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ سفارت کاری اور دفاع دونوں محاذوں پر بیک وقت کام جاری رکھیں گے۔
بیان کے مطابق حکومت کی ترجیحات میں مہنگائی پر قابو پانا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا، مقامی پیداوار کو فروغ دینا اور بتدریج امریکی ڈالر پر انحصار کم کرنا شامل ہے۔

ایرانی حکومت نے واضح کیا ہے کہ ایران ملکی معیشت کے استحکام کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے بھی اپنی پالیسی جاری رکھے گا۔

Read Previous

سانحہ پمز کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، وجوہات و ذمہ داروں کا تعین، کارروائی کی سفارش

Read Next

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular