نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
پشاور(فرنٹیئرنیوز)خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اورگورنر راج کے نفاذپر گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبے کے عوام کے نام اہم پیغام کردیاگیا۔
نجی ٹی وی مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام صدارتی پروکلیمیشن کا خیرمقدم کرتے ہیں، خیبرپختونخوا کے عوام امن ، استحکام، ترقی اور خوشحال کے خواہاں ہیں،خیبرپختونخوام کے عوام نے فیصلہ کرلیا، مزید فتنہ الخوارج کا ساتھ نہیں دیں گے،عوام اپنے سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دہشتگردوں کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے۔
ان کاکہنا تھا کہ صوبے کے عوام انتشاراور بدامنی کے بجائے پرامن اور خوشحال مستقبل چاہتے ہیں،خیبرپختونخوا کے عوام دیگر صوبوں کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کے خواہاں ہیں،باہمی تجربات اور مشترکہ کوششوں سے صوبے میں ترقی و خوشحالی کو فروغ دینا چاہتے ہیں،عوام جمہوری اقدار کا فروغ اور ترقی کے ثمرات عام شہری تک پہنچتے دیکھنا چاہتے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام امن پسند ہیں، دہشتگردی اور پرتشدد کارروائیوں کی ہرگز حمایت نہیں کرتے،عوام کسی بھی قسم کی قانون شکنی، اشتعال انگیزی اور دنگے فساد سے مکمل اجتناب کریں،امن وامان خراب کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی۔
