خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاد، چیئرمین تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے اس اقدام کو سنگین سیاسی غلطی اور غیر جمہوری قرار دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں آج (اتوار کو) وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کی منظوری لی گئی۔

اجلاس کے شرکا کو صوبے میں امن و امان کی صورت حال اور دہشت گردی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ جس کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی کابینہ کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کردیے۔

 

Read Previous

چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Read Next

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ،گورنر کاصوبے کے عوام کے نام اہم پیغام

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular