اگر ہم نہ نکلے تو سہیل آفریدی کی ساری محنت ضائع ہو جائے گی، جاوید ہاشمی

لاہور (فرنٹیئرنیوز) پی ٹی آئی سینئر رہنما جاوید ہاشمی کا کہنا ے میرے پاکستانیوں، خصوصاً پنجاب کے لوگوں، اگر ہم نہ نکلے تو سہیل آفریدی کی ساری محنت اور یہ موقع ضائع ہو جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا میں کل ملتان سے لاہور جاؤں گا اور وہاں سے اسلام آباد۔میں اپنے بوڑھے جسم کے ساتھ جتنی وفا جمہوریت اور اس ملک کے ساتھ کر سکتا ہوں، میں کروں گا۔

انہوں نے کہاکہ اگر میرا بازو کمزور ہے تو مجھے یقین ہے کہ میرے نوجوان میرا بازو بنیں گے۔ یہ افضل جہاد ہے۔ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے۔ اپنی آخری سانس تک لڑوں گا۔تسلی رکھیں! عمران خان جلد ہمارے بیچ ہوگا۔

جاوید ہاشمی نے مزید کہا جو وعدہ کیا وہ نبھانا پڑے گا، عمران خان نے جو اس قوم کے لئے سہا ہے اسکی مثال نہیں ملتی۔ اسکا ہم پر حق ہے کے ہم اس کے لئے نکلیں۔

Read Previous

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات،رفقاء کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

Read Next

پیپلزپارٹی کے موجودہ اقدامات سے ایک اور مشرقی پاکستان بنانے کی کوشش نظر آ رہی ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular