آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس۔امن و امان، جرائم کے تدارک اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کا جائزہ۔پولیس افسران و جوانوں کے مسائل کے حل کے لیے اردل روم کا انعقاد۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی زیرِ صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور ایس پیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، جرائم کے تدارک، عوامی شکایات کے فوری ازالے اور موثر کمیونٹی پولیسنگ سمیت اہم پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد نے تمام سینئر افسران کو ہدایت کی کہ قیامِ امن، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور شرپسند و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیوں کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے جرائم کے انسداد کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے منشیات فروشوں، راہزنوں، ڈکیتوں، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر فوری ازالہ کیا جائے، شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جائے اور موثر کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے پولیس اور عوام کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کی مجموعی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے، جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دینے کے لیے تمام افسران اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

ٹیم ورک، شفافیت اور عوامی اعتماد کو ادارے کی اصل طاقت قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس عزم، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ شہریوں کی خدمت اور تحفظ کے لیے مصروفِ عمل ہے۔اجلاس کے بعد آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا، جہاں پولیس افسران و جوانوں نے اپنے سروس اور ذاتی نوعیت کے مسائل پیش کیے۔ آئی جی اسلام آباد نے ان کے مسائل تفصیل سے سنے اور متعلقہ افسران کو قواعد و ضوابط کے مطابق ان کے بروقت ازالے اور ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس افسران و جوان فورس کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود، حوصلہ افزائی اور جائز مسائل کا بروقت حل اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں فورس کے ساتھ کھڑا ہونا، ان کے مسائل سننا اور انہیں حل کرنا محکمہ کی ذمہ داری ہے۔آئی جی اسلام آباد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، جرائم کے موثر تدارک، عوامی شکایات کے فوری ازالے اور پولیس فورس کی فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتی رہے گی۔

Read Previous

سابق ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

Read Next

تھانہ کورال پولیس نے خاتون کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، سگے بیٹے سمیت تین ملزمان گرفتار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular