نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
اسلام آباد (فرنٹیئر نیوز)وفاقی دارالحکومت میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے غیر قانونی اور ٹیکس چور کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے،
متعدد دفاتر سیل اور متعدد کی مشینری ضبط کر لی گئی،معلومات کے مطابق پی ٹی اے نے اپنے مراسلہ میں آگاہ کیا تھا کہ ملک بھر میں ضلعی اور تحصیل سطح پر نیٹ پرووائیڈر لائسنس کا اجرا کروا لیں تاہم درجنوں ایسی کمپنیاں اپنے لائسنس کی توسیع یا نیا اجرا اس لیے نہ کروا سکیں
کیونکہ وہ کروڑوں روپے کے ٹیکس ڈیفالٹرز بھی تھے،اب جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے معیاد ختم ہونے پر اپنے ابتدائی چھاپوں کا آغاز راولپنڈی ڈویژن سے کیا جس سے ،،ایروکام،،نیٹ ورک سر فہرست تھا اور انکے متعدد لوپ ہولڈرز کے دفاتر کو سیل کر کے مشینری بھی ضبط کر لی گئی
،اس کے علاؤہ مزید چند کمپنیوں کے دفاتر پر بھی چھاپے مارے گئے،اطلاعات کے مطابق پی ٹی اے نے وارننگ جاری کی کہ غیر قانونی طور پر کسی بھی لوپ ہولڈرز کو اجازت نہیں دی جائیگی کہ وہ ٹیکس کی ادائیگی یا کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں شامل ہو،ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ راولپنڈی کے پوش علاقوں اور اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ان چھاپوں کی شدت میں مزید اِضافہ دیکھنے کو ملے گا
