نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
اسلام آباد (فرنٹیئرنیوز) سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی کو احساس ہونا چاہئے کہ ان مذاکرات پر عمران خان اور تحریک انصاف کے حالات نہیں، تمام سیاسی جماعتوں کے مستقبل کا انحصار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا مذاکرات کی ناکامی کسی ایک کے لئے نہیں سب کے لئے نقصان دہ ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ایاز صادق، رانا ثناءاللہ اور نوید قمر جیسے لوگوں کی شمولیت خوش آئند ہے۔ یہ لوگ نہ صرف سیاست کو سمجھتے ہیں بلکہ مفاہمت کے ذریعے حل نکالنے پر بھی یقین رکھتے ہیں۔ راستہ کٹھن ہے اور مکمل حل جلدی بھی نہیں نکلے گا۔
اللہ دونوں فریقین کو فہم اور فراست سے فیصلے کرنے کی توفیق عطا کرے۔ ملک کو ایک حقیقی جمہوریت بنائے بغیر پاکستان کا کامیاب مستقبل نا ممکن ہے۔ اس لئے اس مذاکراتی عمل کی کامیابی ہی میں ملک کی کامیابی ہے۔
