او پی ایف گرلز کالج کا ٹھیکے پر دیا گیا گرائونڈ پرائیویٹ کمپنی سے بازیاب

اسلام آباد (ظفر ملک سے) اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے گرلز کالج کا ٹھیکے پر دیا گیا فٹبال گراؤنڈ پرائیویٹ کمپنی سے بازیاب کرا لیا گیا ہے

کنٹریکٹ معطل کر دیا گیا،دوسری جانب کالج میں پنکھوں کو تبدیل کرنے کا بھی کام جاری ہے،معلومات کے مطابق اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے ایف ایٹ میں قائم گرلز کالج کے گراؤنڈ کو گزشتہ سال ایک پرائیویٹ کمپنی کو ٹھیکہ پر دیدیا گیا تھا جس سے ماہانہ بنیادوں پر کالج و سکول اخراجات پورے کیے جا رہے تھے

تاہم یہ اہم ایشو کو جب او پی ایف افسران سے نالج میں لایا گیا تو نہ صرف انہوں فوری ایکشن لیا بلکہ سی ڈی اے نے فوری طور پر کارروائی کا عندیہ دیا،جس کے پیش نظر او پی ایف انتظامیہ نے پرائیویٹ کمپنی کے ساتھ کیا جانیوالا معاہدہ منسوخ کر کے گراؤنڈ خالی کروا لیا گیا،دوسری جانب سکول میں دسویں کلاس کی طالبات پر چلتا ہوا پنکھا بھی آگرا تھا جس سے دو طالبات شدید زخمی ہوئی تھیں ،

اس واقعے کے بعد سکول انتظامیہ نے فوری طور پر سکول میں گزشتہ ایک دہائی سے نصب پرانے پنکھے تبدیل کرانے کا فیصلہ کیا اور یہ تبدیلی کا کام تیزی سے جاری ہے

Read Previous

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

Read Next

پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کیلئے 300 کمپنیوں کو لائسنس جاری کردیئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular