FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دورِ حکومت کے 74 قوانین کا جائزہ لینے کا فیصلہ

پشاور(فرنٹیئرنیوز)خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دورِ حکومت کی قانون سازی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی کے منظور کردہ 74 قوانین کا جائزہ لیا جائے گا جس کے لیے محکمہ قانون نے قوانین کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی 7 روز میں اپنی سفارشات متعلقہ حکام کو پیش کرے گی، جائزے میں 20 صوبائی محکموں سے متعلق قوانین شامل ہیں جب کہ پراسیکیوشن، جامعات اور میڈیکل ٹیچنگ اداروں سے متعلق قوانین کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی کے اختیارات اور مراعات سے متعلق قوانین کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا پراسیکیوشن سروس ترمیمی ایکٹ 2025 بھی نظرثانی کے لیے زیر غور ہے، پراسیکیوشن سروس ترمیمی ایکٹ میں ممکنہ ترامیم یا اسے واپس لینے کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پراسیکیوشن سروس ترمیمی ایکٹ میں ممکنہ تبدیلیوں کے اثرات 9 مئی 2023 کے مقدمات کے تناظر میں بھی زیر بحث ہے ، کمیٹی کی سفارشات کے بعد قوانین میں ترمیم یا انہیں واپس لینے کا حتمی فیصلہ مجاز اتھارٹی کرے گی۔

Read Previous

رائیونڈ سے چنیوٹ جانے والی مسافر بس سیم نالے میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق

Read Next

اسرائیلی انتخابات، نیتن یاہو کے اقتدار کا سورج ڈوبنے کے قریب

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular