اسلام آباد (فرنٹیئرنیوز) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 377 روپے 91 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 399 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے29 اکتوبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
