FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

ڈی پی او بھکر کا تھانہ بہل کا اچانک دورہ، سکیورٹی انتظامات اور تھانہ امور کا تفصیلی جائزہ*

بھکر (ظفر ملک سے ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان نے تھانہ بہل کا اچانک دورہ کیا اور سکیورٹی صورتحال، فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ کی تکمیل، زیرِ تفتیش مقدمات، درخواستوں اور ایف آئی آرز کے اندراج سمیت دیگر تھانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔.

ڈی پی او بھکر نے فرنٹ ڈیسک پر پولیس اہلکاروں کی حاضری، پبلک سروس ڈیلیوری، 15 کالز، ای ٹیگنگ، درخواستوں پر کارروائی اور زیرِ سماعت مقدمات کی پیش رفت چیک کی۔

حوالات کا معائنہ کرتے ہوئے ملزمان کو قانونی تقاضے پورے کیے بغیر حراست میں رکھنے کی ممانعت اور قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔.

انہوں نے تھانے کی صفائی ستھرائی، ریکارڈ کی تکمیل اور مجموعی انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ، میرٹ پر تفتیش اور تھانے میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی کو یقینی بنایا جائے۔

 

ڈی پی او بھکر نے واضح کیا کہ پولیس افسران و اہلکار اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں اور عوام کو انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Read Previous

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں لانگ مارچ کی حکمت عملی پر ارکان پھٹ پڑے

Read Next

چین کا امریکہ اور ایران پر جنگ بندی اور مذاکرات کے فروغ کے لیے زور

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular