لاہور(فرنٹیئرنیوز)لاہور میں رنگ روڈ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے جرمانوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا۔ پیدل سڑک عبور کرنے والوں کو بھی جرمانہ دینا پڑے گا۔
رنگ روڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق بغیر لائسنس ڈرائیونگ، اوور اسپیڈنگ، غلط اوورٹیکنگ، اوورلوڈنگ اور دیگر خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے، جبکہ کم عمر ڈرائیورز کے لیے بھی 10 ہزار روپے جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر جرمانہ 500 روپے سے بڑھا کر 5 ہزار روپے، غلط اوورٹیکنگ پر 5 ہزار روپے جبکہ 2 ہزار سی سی سے زیادہ انجن کی حامل گاڑیوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔
