FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

سعودی عرب پر میزائل حملے کی کوشش ناکام، حوثیوں کے 3 بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ

ریاض(فرنٹیئرنیوز) سعودی عرب کی جانب داغے گئے تین بیلسٹک میزائلوں کو سعودی اتحادی افواج نے فضا میں ہی تباہ کردیا جبکہ ریاض نے خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان، قطر اور دیگر ممالک کی سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان کے مطابق حوثیوں کی جانب سے مشرقی ریجن کو نشانہ بناتے ہوئے تین بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے، تاہم دفاعی نظام نے انہیں ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا۔

میزائل حملے کے خدشے کے پیش نظر مشرقی ریجن اور الخرج گورنریٹ میں خطرے کا الرٹ بھی جاری کیا گیا تھا جسے کچھ دیر بعد واپس لے لیا گیا۔

دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل ممالک کے نمائندوں نے تہران کا دورہ کیا، جہاں ان کی اعلیٰ ایرانی حکام سے ملاقاتیں ہوئیں۔

Read Previous

ایشیائی ترقیاتی بینک سے 750 ملین ڈالرز قرض کی منظوری

Read Next

تہران میں ہونیوالے اجلاس کا بڑا مقصد سعودی عرب کے حالات تھے، خواجہ آصف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular