FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی

لاہور(فرنٹیئرنیوز)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خانم، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست ہوم سیکریٹری کی رپورٹ کی روشنی میں نمٹا دی۔

جسٹس عبہر گل خان نے شاہ ریزکی درخواست پر سماعت کی،اس موقع پر عظمیٰ خان کے شوہر احد خان اور علیمہ خانم کے بیٹے بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کےدوران پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کوبتایاکہ تینوں خواتین کی نظر بندی میں مزید 30 روز کی توسیع کی گئی ہے،جبکہ نظر بندی میں توسیع سات اکتوبر کو کی گئی تھی۔

درخواست گزار کےوکیل رانا مدثر عمر نے استدعا کی کہ تینوں بہنوں کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کیا جائے،اس معاملے میں 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم بھی رکاوٹ بنیں گی۔

اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ جب آپ کو معلوم ہے کہ عدالت درخواست کے دائرہ کار سے باہر جا کر کوئی حکم جاری نہیں کرسکتی تو پھر اس معاملے کو سمجھنا چاہیے۔

Read Previous

مکہ معاہدے کے اعلیٰ حکام ایرانی قیادت سے ملاقات کیلئے آج تہران کا دورہ کریں گے

Read Next

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular