اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری ٹریفک ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بارش میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور رفتار آہستہ رکھیں۔
گاڑی و موٹرسائیکل سوار اپنی لین کی پابندی لازمی کریں۔دوران سفر سائیڈ شیشوں، انڈیکیٹرز کا استعمال لازمی کریں۔موٹرسائیکل سوار انتہائی بائیں لین میں آہستہ سپیڈ کے ساتھ چلیں۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی سہولت و آگاہی کے لئے سڑکوں پر موجود ہیں۔کسی بھی مدد اور رہنمائی کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
